حیدرآباد 24 ڈسمبر(یواین آئی) پولیس نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ماؤیسٹ بالموری نارائن راو عرف پربھاکر کو چھتیس گڑھ میں گرفتار کرلیا۔ نارائن راؤ، چار دہائیوں سے روپوش تھا۔وہ ایک اور نکسل لیڈر، ایم لکشمنا راؤ کا رشتہ دار ہے ، جو سی پی آئی (ماؤسٹ) کا جنرل سکریٹری تھا۔ گرفتار ماؤیسٹ لیڈر ‘موبائل پولیٹیکل اسکول کا انچارج تھا، جو نوجوانوں میں ماؤ نواز نظریات کی ترغیب دینے جانا جاتا ہے ۔ پربھاکر نے 1984 میں اس وقت کی سی پی آئی ایم ایل پیپلز وار میں شمولیت اختیار کی اور 1984۔1994 تک آندھرا پردیش میں سرگرم رہا۔ اس کے بعد وہ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ منتقل ہوگیا۔ بعد ازاں اسے شمالی بستر اور کویالیبیڈا کے علاقوں میں بھیجا گیا اور وہ 1998 تا 2005 اس علاقے میں سرگرم رہا۔