تلنگانہ کے اسکولوں میں AI کے استعمال میں اضافہ

   

سرکاری اسکولس کے طلباء کو عصری ٹکنالوجی سے واقف کروانے کے اقدامات
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : پانچویں جماعت کے صرف 44 فیصد طلباء قومی سطح پر کلاس 2 کا متن پڑھنے کے قابل ہیں اور ہندوستان کو 1.811 کے ڈاکٹر ، مریض کے تناسب کا سامنا ہے ۔ تلنگانہ کے اسکولوں اور دواخانوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بڑھایا جارہا ہے ۔ پروسیس اینڈ بوسٹن کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق جغرافیائی حوالہ سے اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ نے پرائمری گریڈ سے AI تعلیم متعارف کروائی ہے اور سرکاری ہائی اسکولوں میں ایک ہزار AI لیباس قائم کیے ہیں ۔ ریاست کا Ek step اڈیپٹیو لرننگ پلیٹ فارم 540 سرکاری پرائمری اسکولوں کا احاطہ کرتا ہے اور اسے پانچ ہزار سے زیادہ اسکولوں تک پھیلایا جارہا ہے ۔ code mitra پروگرام کے ذریعے سرکاری اسکولوں کے طلباء AI اور ڈیجیٹل لرننگ سپورٹ امیزان فیوچر انجینئر اور پی آئی جام فاونڈیشن کی پارٹنر شپ کے ذریعہ حاصل کررہے ہیں ۔ دیگر پچاس ہزار طلباء 500 سرکاری اسکولوں میں مائیکرو سافٹ کے ایڈوانٹیج اقدام کے ذریعے تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال میں ریاست نے ایک مربوط ہیلتھ پروفائلنگ سسٹم کے ذریعے ضلعی دواخانوں میں اے آئی تشخیص کا آغاز کیا ہے ۔ جو ای ہیلتھ پروفائلز اور غیر متعدی بیماریوں کی اسکریننگ کو سپورٹ کرتا ہے ۔ اے آئی سے چلنے والی پھیپھڑوں کے کینسر کی اسکریننگ کو سینے کی ایکسرے ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صحت عامہ کی 20 سہولیات میں بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ جلد تشخیص کو بہتر بنایا جاسکے ۔ وائٹ پیپر میں زراعت کو ایک اور شعبے کے طور پر اجاگر کیا گیا جہاں اے آئی کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ کے ’ساگوباگو ‘ پروگرام نے کھمم میں مرچ کے 7 ہزار سے زیادہ کسانوں کی مدد کے لیے تلگو زبان کے واٹس ایپ ایڈورٹائز مشین لرننگ پر مبنی مٹی کی جانچ ، کوالٹی ٹریڈنگ اور ای کامرس لنکیجس کا استعمال کیا جس کے نتیجہ میں کسانوں نے تقریبا 66 ہزار روپئے فی ایکر فی کنٹل فصل کی اضافی آمدنی ریکارڈ کی ۔ اس پروگرام کو اب 10 اضلاع اور پانچ فصلوں کے پانچ لاکھ کسانوں تک پھیلایا جارہا ہے ۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ نے اے آئی سے چلنے والی زراعت کو سپورٹ کرنے کے لیے ہندوستان کا پہلا اگریکلچرل ڈیٹا ایکسچینج اور دیگر ڈیٹا مینجمنٹ فریم ورک بھی شروع کیا ۔۔ ش m/b