تلنگانہ یومِ تاسیس کی تقریب میں نومنتخب مِس ورلڈ کی شرکت، تلنگانہ عوام کو دلی مبارکباد

   

حیدرآباد 2 جون ( یو این آئی) تلنگانہ کے 12ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں حالیہ ”مِس ورلڈ 2025” کا خطاب جیتنے والی تھائی لینڈ کی حسینہ اوپل سُچاتا بھی شامل ہیں، جنہوں نے دیگر عالمی حسیناؤں کے ہمراہ تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے تلنگانہ ضرور آناکا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات پر مبنی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ثقافتی یکجہتی اور بین الاقوامی دوستی کے جذبہ کے ساتھ عوام کو دل سے پیغام دیا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں تلنگانہ حکومت، محکمہ سیاحت اور مِس ورلڈ آرگنائزیشن کے اشتراک سے حیدرآباد میں مِس ورلڈ 2025 مقابلے منعقد ہوئے تھے ، جن میں تھائی لینڈ کی اوپل سُچاتھا نے عالمی تاج اپنے نام کیا۔آج کے دن، راج بھون حیدرآباد میں عالمی حسیناؤں کے اعزاز میں ایک ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔