تلنگانہ ‘429 نئے کورونا کیس

   

حیدرآباد 13 فبروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں اتوار کو کورونا کے 429 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ۔ اب تک ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 4,107 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں ایکٹیو کورونا کیس 11,681 رہ گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ریاست میں سب سے زیادہ 142 کیس جی ایچ ایم سی حدود سے رپورٹ ہوئے جبکہ میڑچل ۔ ملکاجگری ضلع سے 41 اور رنگاریڈی سے 33 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ نلگنڈہ سے 12 کیسوں کی اطلاع ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے اتوار کو جملہ 32,923 کورونا ٹسٹ کئے گئے تھے جن میں 2,421 کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ جملہ 2,421 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔