تیجسوی پرکاش ناگن 6کی شوٹنگ کے دوران ہوئی زخمی

,

   

افواہیں گشت کررہی ہیں کہ تیجسوی پرکاش اور کرن کندرا خفیہ طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں
ممبئی۔ٹیلی ویثرن اداکارہ تیجسوی پرکاش بگ باس16میں جیت کے بعد سے ہر دن کسی نہ کسی وجہہ سے سرخیوں میں ہیں۔کرن کندرا کے ساتھ اپنے رشتہ سے لے کر ان کے مداح ہمیشہ ان کی زندگی کی تفصیلات کے مطابق جانکاری حاصل کرنے کے لئے بے چین رہتے ہیں۔

فی الحال وہ یکتا کپور کی شو ناگن 6کے لئے کام کررہی ہیں‘ او رحال ہی میں شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی ہے اور چوٹ پر مشتمل ایک ویڈیوبھی انہوں نے شیئر کیاہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تیجسوی نے بہت ساری تصویریں شیئر کی جس میں ان کے سرپر چوٹ دیکھائی دے رہی ہے اور ان کے بائی فرینڈ کرن کندرا اس پر برف رگڑتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ حقیقت میں وہ ایک کارٹون جیسی ہیں کیونکہ ٹام اینڈ جیری جیسی ٹکر کا اس کوسامنا ہوا ہے۔ تیجسوی نے کہاکہ ”میں نے سٹ پر اپنا سر پھوڑا والیاہے“۔

https://www.instagram.com/tellychakkar/?utm_source=ig_embed&ig_rid=7a4958b1-898d-47a6-b4df-1f4869d9623b

حال ہی میں یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ تیجسوی پرکاش اور کرن کندرا خفیہ طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں۔تاہم کرن نے ایک انٹرویومیں ایسے تمام افواہوں کومستر کردیا اوراس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کی شادی کارڈس پر ہے۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ ان کا خواب ہے کہ ان کے ساتھ وہ یہ سنگ میل عبو رکرنا چاہتی ہیں۔

اس لئے وہ انہیں ایسا کرنے دیے رہے ہیں۔ ویڈیودیکھیں

youtube.com/watch?v=tpa2nmRbiBA&t=1s