ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی کی تصویریں ہوئی وائیرل۔ مہندی تقریب

,

   

حیدرآباد۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرز ا کی بہن انام مرزا کی شادی محمد اظہر الدین کے بیٹے محمداسدالدین کے ساتھ 12ڈسمبر2019کو مقرر ہے۔انام مرزا کی مہندی تقریب کے کچھ تصویریں ثانیہ مرزا نے شیئر کی ہیں

قبل ازیں محمد اسدالدین اور عمران مرز ا جو ثانیہ مرزا کے والد ہیں نے گورنر تلنگانہ اسٹیٹ ٹی سنداریا رجن سے ملاقات کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں انہیں مدعو کیاتھا۔

یہاں پر اس با ت کا ذکر ضروری ہے کہ انام ”لیبل بازار“ کے نام کی فیشن اؤٹ لیٹ بطور اسٹالسٹ چلاتی ہیں جبکہ اسد ایک ابھرتے وکیل ہیں