جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر اوپر سے فنڈز نہیں آتے : کونڈا سریکھا

   

اور نا ہی کوئی اسکیم ملتی ۔ وزیراعظم کا سال میں ایک مرتبہ دورہ سے تلنگانہ کو کوئی فائدہ نہیں
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر ہندو انڈومنٹ کونڈا سریکھا نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے قائدین صرف ’ جئے شری رام ‘ کے نعروں تک محدود ہے ۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہ کہ کیا صرف نعرے لگانے سے اوپر سے فنڈز آئیں گے ؟ ریاست کو کوئی نئی اسکیم مل رہی ہے ۔ ہنمکنڈہ میں منعقدہ ریاستی میگا کسان میلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت تلنگانہ کو فنڈز اور اسکیمات کے معاملے میں نظر انداز کررہی ہے ۔ کونڈا سریکھا نے مرکزی حکومت کی تلنگانہ سے نا انصافی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست سے تعلق رکھنے والے دو مرکزی وزراء جی کشن ریڈی اور بنڈی سنجے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ کے مفادات کا تحفظ کرنے اور ریاست کو مرکز سے فنڈس اور اسکیمات لانے میں ناکام رہے ہیں اور ریاست کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ ریاستی وزیر ہندو انڈومنٹ نے کہا کہ مودی سال میں ایک بار تلنگانہ کا دورہ کرتے ہیں ۔ ہندی میں تقریر کرتے اور چلے جاتے ہیں لیکن ان کے دوروں سے تلنگانہ کو عملی طور پر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کسانوں کے مفادات کی تکمیل کے لیے مرکز پر انحصار کئے بغیر مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کے باوجود تمام وعدوں کو پورا کررہی ہے ۔ بی جے پی قائدین سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے مذہب اور بھگوان رام کا استحصال کررہے ہیں ۔ ریاست کے مسائل کو مرکز سے رجوع کرنے اور ان کی یکسوئی کرانے میں تلنگانہ کے بی جے پی قائدین پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں ۔۔ 2/m/b