جاروب کشی کی جائیدادوں کے لیے 1.7 لاکھ درخواستیں

   

6 ہزار سے زیادہ پوسٹ گریجویٹس ، 40 ہزار سے زیادہ گریجویٹس نے درخواستیں داخل کی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ملک میں بالخصوص ہریانہ میں بیروزگاری عروج پر ہے ۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ سرکاری محکموں و کارپوریشنس میں سویپر ( جاروب کشی ) کی جائیدادوں کیلئے 1.7 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ۔ درخواست گذاروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شامل ہیں ۔ 6 ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹس اور 40 ہزار گریجویٹس نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جھاڑو دینے والوں کو ماہانہ 15 ہزار روپئے تنخواہ دی جاتی ہے ۔ حکومت کے آوٹ سورسیسنگ ادارہ ہریانہ کوشیل روزگار نگم لمٹیڈ سے 6 اگست سے 2 ستمبر تک وصول کئے گئے درخواستوں میں اس کا انکشاف ہوا ہے ۔ منیش کمار جنہوں نے پی جی اور بزنس اسٹیڈیز میں ڈپلومہ کیا نے بھی اس کیلئے درخواست داخل کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ خانگی تعلیمی اداروں میں ٹیچرس کیلئے ماہانہ 10 ہزار تنخواہ کا پیشکش کیا جارہا ہے اور مستقبل میں باقاعدہ نوکری کی امید نہیں ہے جس کی وجہ سے جاروب کشی کی جائیداد کیلئے درخواست داخل کی گئی ہے ۔ یہ ملازمت دن بھر کی نہیں ہے ۔ یہ کام کرتے ہوئے دوسری ملازمت بھی کی جاسکتی ہے ۔ سمترا نامی طالبہ نے کہا کہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ناکام ہونے پر آخری کوشش کے طور پر اس جائیداد کے لیے درخواست دے چکی ہیں ۔۔ 2