جان کینیڈی کو بچانے کی کوشش کرنے والے کی موت

   

پیرس : سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی پر فائرنگ کے وقت چھلانگ لگا کر بچانے کی کوشش کرنے والا سیکرٹ سروس کا ایجنٹ فوت ہو گیا۔ 93 سالہ کلنٹ ہنٹ نے صدر کی لیموزین کی طرف چھلانگ لگا دی تھی، جب وہ اپنی اہلیہ جیکولین کینیڈی کے ہمراہ ایک کھلی گاڑی میں جا رہے تھے اور اس پر فائرنگ ہوئی تھی۔سیکرٹ سروس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی موت کیلیفورنیا میں ان کے گھر پر ہوئی ۔بیان میں ڈیوٹی کے دوران کلنٹ ہنٹ کے ’غیرمتزلزل جذبے‘ کو بھی سراہا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ انہوں نے جان ایف کینیڈی فیملی علاوہ چار دیگر صدور کے دور میں بھی خدمات انجام دیں۔
صدرہنڈوراس ہیلی کاپٹر حادثہ میںبال بال بچ گئیں
تیگوسیگالپا : ہنڈوراس کی صدر ڑیومارا کاسترو کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو خراب موسمی حالات کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا۔یہ ہیلی کاپٹر سان پیڈرو سولا سے دارالحکومت تیگوسیگالپا جا رہا تھا کہ اسے کورٹس کے علاقے سانتا کروز ڈی یوجوآ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے پرواز جاری نہیں رہ سکی اور ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔وزیر خارجہ ایڈورڈو اینریک رینا نے واقعہ کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ صدر کاسترو اور ان کا وفد خیریت سے ہیں۔