ٹوکیو: دو چینی بحری جہاز مشرقی بحیرہ چین میں سینکاکو جزائر سے جاپان کی آبی حدود میں داخل ہو گئے ہیں۔جاپان کے کوسٹ گارڈ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔این ایچ کے ورلڈ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ چینی بحری جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 04.30بجے اتسوری جزیرے سے جاپانی پانیوں میں داخل ہوئے اور ایک ماہی گیر کشتی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ صبح 4.50 بجے تک چینی بحری جہاز اتسوری جزیرے کے جنوب مغرب میں 19سے 21کلومیٹر دور جاپانی پانیوں میں سفر کر رہے تھے۔