کیف : یوکرینی صدر ولو دیمیر زیلنسکی نے جاپانی وزیراعظم کیشیدو فومیو سے ملاقات کی ہے۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ عالمی سطح پر ہماری حمایت میں پیش پیش اور یوکرین کے قدیم دوست وزیراعظم کیشیدا کا کیف میں خیر مقدم کرنے پر کافی مسرور ہوں۔زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیشیدا نے یہ دورہ یوکرین ،اقوام متحدہ کے معاہدے کے تحت عالمی سلامتی کے دفاع کے تناظر میں کیا ہے۔جاپانی امور خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیشیدا مئی میں ہیروشیما میں ہونے والے G-7اجلاس سے قبل یوکرین کی حمایت پر زور دیں گے۔