جاپان میں 5.4کی شدت سے زلزلے کاجھٹکا

,

   

زلزلہ جاپانی درالحکومت ٹوکی میں محسوس کیاگیاہے
ٹوکیو۔جمعرات کے روز جاپان کے جنوبی چیپا پرفیکچرمیں ایک ابتدائی شدت 5.4کے ساتھ ایک زلزلہ محسوس کیاگیاہے‘ جاپان میٹرو لوجیکل ایجنسی نے یہ بات کہی ہے۔

موسمی ایجنسی کے بموجب زلزلہ جنوبی چیپا پرفیکچرمیں مقامی وقت صبح 4:16پیش آیاجس کی گہرائی 40کیلو میٹر پر تھی‘ جس کی شدت جاپان کے شدت کے پیمانے پر اوپری 5کی پیمائش کی جارہی ہے جو 7کی چوٹی پر ہے۔

زلزلے کامرکز35.2ڈگری شمال طول البلداور 140.2ڈگری مشرق میں طول البلدواقع تھا۔

جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اورسونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔