جعلی ویزا پر کویت جانے کی کوشش ، ایر پورٹ پر 26 خواتین گرفتار

شمس آباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں جعلی ویزا پر سفر کرنے والے 26 خواتین کو ایمیگریشن حکام نے گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد ایرپورٹ سے 26 خواتین کویت جانے جب ایرپورٹ پہنچے ایمیگریشن چیکنگ کے دوران تمام خواتین کے ویزے جعلی پائے گئے جس پر انہیں مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ خواتین کا تعلق دونوں ریاستوں کے مختلف اضلاع سے ہے۔ نامعلوم ایجنٹ نے بہتر ملازمت کا جھانسہ دے کر ان سے رقم حاصل کی اور انہیں جعلی ویزے فراہم کردیئے۔ جب وہ اپنی تمام کمائی کو ایجنٹ کے حوالے کیا تاکہ وہ بہتر ملازمت حاصل کرکے گھروں کے حالات بہتر کرسکیں۔ لیکن ایجنٹ کی دھوکہ دہی سے متاثرہ خواتین کی تمام رقم چلیے گئی اور ساتھ ہی بہتر کمائی کی امید بھی ختم ہوگئی۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ایجنٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT