سرینگر: جماعت اسلامی کے سابق رکن عبدالرحمان شالہ نے آج بارہمولہ حلقہ انتخاب سے آزاد امید وار کے طور کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔انہوں نے اس موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم بغیر کسی خوف کے الیکشن لڑ رہے ہیں یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے لوگ فام جمع کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بیانیہ بدل گیا ہے ، جماعت اسلامی پر پابندی عائد ہے اس لئے ہم آزاد امید وار کے بطور الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم نے سوچا کہ اسمبلی میں کیس پیش کریں گے۔موصوف امید وار نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ جماعت اسلامی پہلی بار الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے سال 1972 میں بھی الیکشن لڑے ہیں اور بلدیاتی، اسمبلی یہاں تک کہ پارلیمنٹ الیکشن بھی لڑے ہیں۔ الیکشن منشور کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھاکہ میں ایک آزاد امید وار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں، میرے کچھ مطالبے ہیں جن کو میں کامیاب ہونے پر اسمبلی میں پیش کروں گا۔محبوبہ مفتی کے بیان کہ جو کل تک آزادی چاہتے تھے آج الیکشن لڑ رہے ہیں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ اس سوال کا جواب محبوبہ مفتی سے ہی حاصل کیا جائے ۔