جموں وکشمیر کا بجٹ لوگوں کی ضرورتوں کے مطابق :سنہا

   

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یونین ٹریٹری کے بجٹ برائے سال 2022-23 کو ا ترقی پر مبنی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تمام ضرورتوں اور خواہشوں کو پورا کرنے والا بجٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے اور بجٹ جموں وکشمیر انتظامیہ کی امن و ترقی کیلئے کی جارہی کاوشوں کو بھی دہراتا ہے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا بجٹ برائے سال 2022-23 یہاں کے لوگوں کی تمام ضرورتوں اور خواہشوں کو پورا کرنے والا بجٹ ہے یہ بجٹ یونین ٹریٹری انتظامیہ کی امن و ترقی کے لئے کی جا رہی کاوشوں کو بھی دہرا رہا ہے ’۔ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر میں ترقی اور قیام امن کو یقینی بنانا ہے۔ سنہا نے کہا کہ یہ ترقی پر مبنی بجٹ ہے اور اس میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے تمام شعبوں کو فائدہ پہنچے گا اور کسی کے ساتھ کوئی بھید بھاؤ نہیں ہوگا۔