جمہوریت، بی جے پی کے دھوکہ سے نہیں چلے گی: راہول گاندھی

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) پر دھوکہ دہی کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کی جمہوریت آئین کے دائرے میں چلے گی اور بی جے پی اس معاملے میں اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوگی۔ راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کی جمہوریت آئین کی بنیاد پر عوام کی آواز سے چلے گی۔ بی جے پی کے چھل اور دھوکہ دہی کی سازش کو مسترد کرکے ملک کی عوام جمہوریت اور آئین کا دفاع کرے گی۔‘‘