جنوب مغرب مانسون،معمول سے تین دن پہلے کیرالا پہنچ گیا

   

حیدرآباد 29مئی(یو این آئی) جنوب مغربی مانسون یکم جون کی عمومی تاریخ کے برخلاف اتوار کو کیرالا پہنچ گیا۔اس طرح معمول سے تین دن پہلے یہ کیرالا پہونچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔جنوب مغرب مانسون ہندوستان میں زراعت پر مبنی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی سمجھاجاتا ہے ۔قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ مانسون کیرالا میں 27مئی کو سرگرم ہوجائیگا ۔ سال 2021میں ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ مانسون کی 31مئی کو آمد ہوگی تاہم یہ 3جون کو کیرالا پہنچا تھا ۔