یہ اقدام جس نے سالوں سے کی جارہی قیاس آرائیوں پر توقف لگادیاہے‘ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو 2021کے اسمبلی الیکشن میں اپنی حکمت عملی کو دوبارہ ترتیب دینے پر مجبور کردے گا
چینائی۔رجنی پیپلز فورم کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کے ایک روز بعد سوپر اسٹار رجنی کانت نے جمعرات کے روز اعلان کیاکہ وہ اگلے سال جنوری میں طویل مدت سے زیر انتظار سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کی مزید تفصیلات کا31 ڈسمبر کے روزانکشاف کیاجائے گا۔مذکورہ 69سالہ اداکار نے ٹوئٹ کیاکہ مذکورہ پارٹی 2021کے تاملناڈو اسمبلی الیکشن میں حصہ لے گی۔
انہوں نے لکھا کہ ”مجوزہ اسمبلی الیکشن میں لوگو ں کی بڑی مدد کے ساتھ‘ تاملناڈو میں روحانی سیاست ابھر کر ائے گی۔
اس روحانی سیاست کی خوبی دیانداری‘ شفافیت‘ مستقل مزاجی کی خوبیوں کے ساتھ ہوگی اور یہ ذات پا ت‘ فرقہ وارانہ نفرت سے پاک ہوگی‘ جس کو دیکھ کر یقینی طور پر حیرت ہوگی“ راجنی نے مزیدلکھا کہ ”چلو ہم ہر چیز کو بدل دیتے ہیں‘ ابھی نہیں تو کبھی نہیں ہوگا“۔
ஜனவரியில் கட்சித் துவக்கம்,
டிசம்பர் 31ல் தேதி அறிவிப்பு. #மாத்துவோம்_எல்லாத்தையும்_மாத்துவோம்#இப்போ_இல்லேன்னா_எப்பவும்_இல்ல 🤘🏻 pic.twitter.com/9tqdnIJEml— Rajinikanth (@rajinikanth) December 3, 2020
یہ اقدام جس نے سالوں سے کی جارہی قیاس آرائیوں پر توقف لگادیاہے‘ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو 2021کے اسمبلی الیکشن میں اپنی حکمت عملی کو دوبارہ ترتیب دینے پر مجبور کردے گا۔
سال 2017میں رجنی کانت نے اپنے سرگرم سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کیاتھا۔ تاہم ان کی طرف سے کسی ٹھوس فیصلے نے ان قیاس آرائیوں کو جنم نہیں دیاکہ وہ سرگرم سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔
آخری مرتبہ رجنی کانت اکٹوبر کے مہینے میں ان کی صحت کے پیش نظر سرگرم سیاست میں شامل ہونے کے لئے دوہری سونچ کے ساتھ ہونے پر وضاحت کی تھی۔
ان قیاس ارئیوں کو اس منظر عام پر آنے والے مکتوب سے بھی تقویت ملی جس میں کہاگیاہے ان کے گردوں کی حالت خراب ہے اور کویڈ 19کی وجہہ سے انہیں زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
اس مکتوب میں لکھا تھا کہ’مذکورہ ڈاکٹرس نے مبینہ طور پر مشورہ دیاہے کہ ٹیکہ ہی اس کا واحد حل ہے اور انہیں اسبات کا یقین ہر گز نہیں ہے کہ ان کا جسم اس کو براشت کرے گا“۔