ممبئی ۔سال کی سب سے زیادہ متوقع فلم میں سے ایک پربھاس کی سالار پارٹ1: سیز فائر کو مبینہ طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سالار پر تمام نظریں رکھنے والوں کے بموجبفلم بنانے والے ناظرین کو ایک بہترین فلم دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں اور اس طرح وہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن پر سخت محنت کررہے ہیں۔ فلم کی ریلیز میں تاخیر کا حوالہ شاہ رخ خان کی جوان کو بھی دیا جاسکتا ہے ، جس کے اگلے ہفتے ریلیز ہونے پر باکس آفس کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کی امید ہے۔ مختصر وقت میں دو بڑے بجٹ کی فلمیں ریلیز ہونے سے سالار کا ابتدائی باکس آفس بزنس جوان کی وجہ سے متاثر ہو سکتا ہے۔