ممبئی: پچھلے اتوار کی شب جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اے بی وی پی اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے یونیورسٹی کے کیمپس میں گھس طلبہ کی خوب پٹائی کی۔ جس تقریبا30 طلبہ بری طرح زخمی ہوگئے۔ ملک کے گوشہ گوشہ سے اس حملہ کی مذمت کی جارہی ہے۔ ہر شعبہ سے اس کی مذمت کی جارہی ہے۔ بالی ووڈ ستارے بھی اس حملہ کی مذمت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فلم ادارکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”ہر کسی کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ (ملک میں) کیا ہورہا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ جب طلبہ‘ اساتذہ اور پر امن عوام پر حملے کئے جائیں تو اسے روکاجانا بہت ضروری ہے۔ تشدد کے خلاف ہم سب کو آواز اٹھانا ضروری ہے۔“ انیل کپور نے بھی اس حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ پر حملہ کے باعث میں پوری رات سو نہیں پایا اور رات بھر اسی بارے میں سوچتا رہا۔ خاطیوں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔“ اداکار ادتیہ رائے کپور نے بھی کہا کہ اس قسم کے تشدد کی ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔“ بالی ووڈ فلم ساز انوراگ کیشپ نے ممبئی میں ایک احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے ان حملوں کی مذمت کی۔ ان کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر لوگ سوارا بھاسکر‘ تاپسی پنو‘شبانہ اعظمی‘رتیش دیشمکھ اور دیگرلوگوں نے بھی اس حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔