جگدیش ریڈی کی معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کریں

   

اسمبلی میں ہریش راؤ کی اپیل، چیمبر میں اسپیکر سے ملاقات یادداشت پیشکشی
حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے بی آر ایس کے رکن اسمبلی جگدیش ریڈی کی معطلی کے مسئلہ پر نظرثانی کرنے کا اسپیکر اسمبلی سے مطالبہ کیا۔ آج اسمبلی میں گورنر کے خطبہ اظہارتشکر مباحث کا آغاز ہوتے ہی ہریش راؤ نے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی عہدہ اسپیکر کا احترام کرتی ہے۔ جگدیش ریڈی نے اسپیکر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس نہیں کیا ہے لیکن انہیں بجٹ سیشن تک معطل کرنا غیرمناسب ہے۔ وہ اسپیکر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے معطلی فیصلے کو منسوخ کردیں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ اگر جگدیش ریڈی کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا تو بہتر ہوتا تھا لیکن انہیں بات کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل ہریش راؤ کی قیادت میں بی آر ایس ارکان اسمبلی کا ایک وفد اسپیکر کے چیمبر میں اسپیکر سے ملاقات کی اور ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے جگدیش ریڈی کی معطلی سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ جگدیش ریڈی نے ہرگز اسپیکر کی توہین نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معطلی کے مسئلہ پر اسپیکر نے فلورلیڈرس کی رائے حاصل نہیں کی۔ بی آر ایس پارٹی سے وضاحت نہیں کی گئی جگدیش ریڈی کو بھی وضاحت کرنے کا موقع فراہم نہ کرتے ہوئے کانگریس حکومت نے جگدیش ریڈی کو بجٹ سیشن تک معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا ہے، جس پر بی آر ایس پارٹی کو سخت اعتراض ہے۔2