جگدیپ دھنکڑ کا آج سے اتراکھنڈ کا دو روزہ دورہ

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ ہفتہ سے اُتراکھنڈ کے دو روزہ دورے پر ہوں گے ۔نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ دھنکڑ31 اگست سے یکم ستمبر تک اتراکھنڈ کے دو روزہ دورے پر ہوں گے ۔دورے کے دوران دھنکڑ دہرادون، اُتراکھنڈ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم کی کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے سائنسدانوں، فیکلٹی ممبران اور طلباء سے بات چیت کریں گے ۔ دوسرے دن وہ نیشنل انڈین ملٹری کالج، دہرادون جائیں گے ۔