جیسنڈا آرڈرن کے بعد کرس ہپکنز نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم نامزد

,

   

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی خاتون وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کرس ہپکنز کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نیوزی لینڈ کی مؤثر حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرنے والے کرس ہپکنز حکمران جماعت ’لیبر پارٹی‘ کی قیادت کرنے والے واحد امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔امکان ہے کہ لیبر پارٹی کے کل ہونے والے اجلاس کے دوران 44 سالہ کرس ہپکنز کی بطور وزیراعظم نامزدگی کے فیصلے کی باضابطہ توثیق کردی جائے گی۔کرس ہپکنز نے پہلی بار 2008 میں پارلیمنٹ کا حصہ بنے تھے، 2020 کے آخر میں وزیر برائے انسداد کورونا بننے سے قبل انہیں جولائی میں وزیر صحت مقرر کیا گیا تھا، اب وہ وزیر برائے پولیس، تعلیم اور عوامی خدمات ہونے کے ساتھ ساتھ قائد ایوان بھی ہیں۔