جی سنیتا مہیندر ریڈی نے گورنمنٹ وہپ کے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا

   

حیدرآباد۔ 7 نومبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کی رکن اسمبلی شریمتی جی سنیتا مہیندر ریڈی نے آج گورنمنٹ وہپ کے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ آلیر اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرنے والی سنیتا مہیندر ریڈی نے آج احاطہ اسمبلی میں اپنے چیمبر میں نئی ذمہ داری سنبھالی۔ اس موقع پر صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی، ریاستی وزراء، ٹی ہریش رائو، جگدیش ریڈی، اندرا کرن ریڈی، ای دیاکر رائو، محمد محمود علی، سرینواس یادو، سرینواس گوڑ کے علاوہ ارکان مقننہ جی کشور، ایس سیدی ریڈی، بھاسکر رائو، رکن راجیہ سبھا، بی لنگیا یادو، سابق رکن پارلیمنٹ بھونگیر بی نرسیا گوڑ، رکن کونسل سرینواس ریڈی اور آلیر اسمبلی حلقے کے چھ منڈلوں سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس قائدین اور سنیتا مہیندر ریڈی کے حامیوں نے شرکت کی۔