جے این یو میں تشدد کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے چار باہری لوگوں کو پولیس نے پکڑا

,

   

نئی دہلی۔جے این یو میں اتوار کی شام کو پیش ائے بے رحمانہ حملے کے معاملے میں کیمپس کی شمالی گیٹ سے چار باہری لوگوں کو تحویل میں لینے کا پولیس کے ایک افیسر نے دعوی کیاہے۔ کیمپس سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران مذکورہ چار کو گرفتار کرکے وسنت کنج پولیس اسٹیشن تفتیش کے لئے لے جایاگیاہے۔

اتوار کی شام دیکھا گیا ہے کہ کئی نقاب پوش جے این یو کیمپس میں داخل ہوئے اور طلبہ جس میں زیادہ تر دائیں بازو تنظیموں سے وابستہ تھا کو نشانہ بنایا‘ لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں کے علاوہ پتھروں سے ان پر حملہ کردیاتھا۔

زخمیوں کا الزام ہے کہ اے بی وی پی کے کارکن اس حملے میں شامل ہیں‘ وہیں اے بی وی پی کارکن کیمپس میں لفٹ طلبہ کارکنوں کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔

طلبہ کے دونوں گروپ وسنت کنج پولیس اسٹیشن ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کرانے کے لئے بھی پہنچے۔

درایں اثناء پولیس تشدد میں زخمی ہونے والے طلبہ کی میڈیکل لیگل رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔مذکورہ حملہ میں شدید طورپر زخمی بیس طلبہ کو اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

کیمپس میں پچھلے کچھ ہفتوں سے متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف کشیدگی کا ماحول ہے‘ جس کے ذریعہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان‘ افغانستان‘ او ربنگلہ دیش کے غیرمسلم اقلیتوں کو شہریت فراہم کرے