حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے کل ایک اعلامیہ میں کہاکہ آئندہ منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں خانگی امیدواروں (کالج میں تعلیم کے بغیر) کی شرکت کے لئے حاضری سے استثنیٰ دینے کے لئے مقررہ فیس کی ادائیگی پر غور کیا جائے گا۔ حاضری سے استثنیٰ طلب کرنے والے امیدواروں کو مارچ 2025 ء میں منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت کے لئے 500 روپئے فیس 20 نومبر سے قبل ادا کرنا ہوگا۔