Thursday , July 2 2020

حاملہ ہتھنی کی بارود سے بھرا پھل کھالینے سے موت

٭ کیرالا میں ایک ہتھنی جو حاملہ تھی، گذشتہ ہفتے پانی میں کھڑی کھڑی فوت ہوگئی۔ یہ افسوسناک موت ضلع پلکڑ کی وادیٔ سکوت کے جنگلات سے دور پیش آئی جب ہتھنی غذا کی تلاش میں جنگل سے دور نکل گئی۔ اسے ایک گاؤں میں پڑے چند پھل دکھائی دیئے جو اس نے اپنے منہ میں ڈال لئے۔ وہ کھوکھلے انناس تھے جس میں دیسی ساختہ بارود بھرا ہوا تھا۔ اس طرح پھل نما پٹاخوں کو مقامی لوگ جنگلی خنزیروں سے اپنے کھیتوں کے بچاؤ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ یہ بھوکی حاملہ ہتھنی کی موت کا سبب بن گیا۔ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT