جئے پور۔ہفتہ کے روز پولیس نے کہاکہ راجستھان پولیس کے ایک کانسٹبل اور ٹریفک پولیس کے ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر کو حجاب سے متعلقہ مبینہ سوشیل میڈیاپر قابل اعتراض پوسٹ کرنے اور اس کوپھیلنے کے لئے برطرف کردیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ جواہر سرکل پولیس اسٹیشن پر خدمات انجام دینے والے کانسٹبل رمیش نے وہ قابل اعتراض پوسٹ شیئر کیاتھا اور اے ایس ائی ست ویر سنگھ برائے ٹریفک پولیس وہ دوسروں سے بھیجا تھا۔
ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ان کے غلط برتاؤکی وجہہ سے انہیں برطرف کردیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ) انل پارس دیشمکھ نے کہاکہ ”سوشیل میڈیاپر قابل اعتراض تصویر اور تبصرہ پوسٹ کرنے پر جمعہ کے روز دو پولیس والوں کوبرطرف کردیاگیاہے۔
بحثیت پولیس افیسر انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا اور لہذا ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے“۔
مذکورہ افیسر نے کہاکہ رامیش نے وہ قابل اعتراض پوسٹ سوشیل میڈیاپر کیاتھا او رسنگھ نے اس کودوسروں تک ارسال کیا ہے۔
مانک چوک پولیس اسٹیشن کے حدود میں رکھنے والے ایک فرد تک یہ پوسٹ پہنچااور وہ اس کولے کر پولیس سے رجوع ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس عہدیداروں نے اس پر نوٹ لیا اور اس معاملے میں جانچ شروع کردی ہے۔