حج کمیٹی کا دفتر آج اور کل کھلا رہے گا

   

حیدرآباد17 فروری (سیاست نیوز) حج 2023 درخواستوں کے ادخال میں عوام کی سہولت کی خاطر حج کمیٹی کے دفاتر کو ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ صدرنشین جناب محمد سلیم نے بتایا کہ سرکاری تعطیلات کے باوجود 18 اور 19 فروری ہفتہ و اتوار حج کمیٹی کا دفتر کام کریگا۔ گزشتہ 5 دن آن لائن درخواستوں کے ادخال میں تکنیکی خرابی سے دشواریاں تھیں۔ عازمین درخواستوں کے ادخال سے محروم رہے، لہذا تعطیلات کے باوجود حج کمیٹی میںدرخواستوں کے ادخال کا موقع فراہم کیا جائیگا۔ حج کمیٹی نے عازمین کی سہولت کیلئے تقریباً 10 کاؤنٹرس قائم کئے جہاں آن لائین درخواستوں کے ادخال کیلئے والینٹرس رہیں گے۔ ر