حلب ہوائی اڈہ کو ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فضائی حملہ کا سامنا

   

طرابلس : شام کے حلب ہوائی اڈے کو اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر فضائی حملے میں نشانہ بنایا جس سے اسے جزوی نقصان پہنچا ہے۔ شام کی وزارت دفاع نے بدھ کی صبح فیس بک پر ایک بیان میں بتایا۔حلب کے ہوائی اڈے پر چھ مہینوں میں یہ تیسرا حملہ ہے۔بیان کے مطابق، اسرائیل نے صبح 3:55بجے ساحلی شہر لطاکیہ کے مغرب میں بحیرہ روم سے کئی میزائل داغے۔اسرائیل برسوں سے شام میں ایران کے حمایت یافتہ اہداف کے خلاف حملے کر رہا ہے۔