حمالی ورکر کی دختر کو جونیر لکچرر رکروٹمنٹ امتحان میں پہلا رینک

   

تسلیمہ فاطمہ کو ہوم ٹاؤن سداسیو پیٹ میں گورنمنٹ جونیر کالج میں پہلی پوسٹنگ کا حصول
سنگاریڈی ۔ 15 ۔ مارچ ( سیاست نیوز ) سداسیو پیٹ میں گزشتہ تین دہوں سے سیول سپلائز گودام میں کام کرنے والے ایک حمال کی بیٹی نے تلنگانہ میں جونیر لکچرر ( زوالوجی ) رکروٹمنٹ امتحان میں پہلا رینک حاصل کیا ۔ عشرت آباد کے ساکن ایس کے بابو میاں کی دختر 26 سالہ تسلیمہ فاطمہ نے اس امتحان میں شاندار کامیابی کے ساتھ ان کے ہوم ٹاؤن سداسیوپیٹ میں گورنمنٹ جونیر کالج میں پہلی پوسٹنگ حاصل کی بابو میاں نے جو بھارت راشٹرا سمیتی ٹریڈ یونین لیڈر کے طور پر کام کررہے ہیں ، کہا کہ انہیں ان کی بیٹی کے اس کارنامہ پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے ان کے دو بچوں کی تعلیم کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے بھی کافی محنت اور کوشش کی ہے ۔