نئی دہلی: چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور کمپنی سکریٹریز کے پیشوں کے ریگولیشن (ضابطہ) اور ڈسپلینری میکانزم (تادیبی طریقہ کار) کو مضبوط کرنے کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کاسٹ اور ورکس اکاؤنٹنٹس اور کمپنی سکریٹری (ترمیمی) بل 2021 کو آج لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے وزیر راؤاندرجیت نے مالیاتی اور کارپوریٹ امور کی وزیر سیتارمن کی جانب سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ایکٹ 1949، کاسٹ اینڈ ورکس اکاؤنٹنٹس ایکٹ 1959 اور کمپنی سیکریٹری ایکٹ 1980 میں ترمیم کرنے والا یہ بل پیش کیا۔