سینا کے ادتیہ ٹھاکرے راج بھون اس وقت گئے جب گورنر کا دیا گیا وقت قریب الختم تھا
ممبئی۔آخر لمحات میں مہارشٹرا کے اندر حکومت کی تشکیل میں کانگریس نے شیو سینا کی مدد کا اعلان کیااور اعلان کیاکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی جس کی قیادت شرد پوار کرتے ہیں سے ان کی پارٹی مزید تبادلے خیال کرے گی‘ شراد پوار جو مراٹھا کے مضبوط شخص ہیں انہیں سینا کے ساتھ اتحاد قائم کرنے والا اہم عنصر کے طور پر دیکھا جارہا ہے
۔سینا کی حمایت کرنے کے فوری بعد کانگریس نے ایک مختصر اور43الفاظ کا جوبیان جاری کیاہے اس میں لکھا ہے کہ ”مذکورہ کانگریس صدر(سونیا گاندھی) نے شرد پوار سے بات کی۔
مذکورہ پارٹی این سی پی کے ساتھ مزیدبات کرے گی“۔مذکورہ بیان ان خبروں کے مغائر ہے جو ممبئی سے آرہی تھی کہ سونیاگاندھی نے اس معاہدے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ درایں اثناء سینا لیڈر ادتیہ ٹھاکرے نے اپنے پارٹی لیڈران کے ساتھ راج بھون پہنچے اور گورنر کوشیاری سے ملاقات کیونکہ تشکیل حکومت کا وقت قریب الختم تھا۔
سینا کے ادتیہ ٹھاکرے راج بھون اس وقت گئے جب گورنر کا دیا گیا وقت قریب الختم تھا۔ شیوسینا کی جابن سے ”عوامی رائے کی توہین“ کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ بی جے پی جس کے پاس 105اراکین اسمبلی ہیں کو بھی حکومت کی تشکیل کاایک موقع فراہم کیاگیاتھا۔
بی جے پی کے مہارشٹرا چیف چندراکانت پمیل نے ادھو ٹھاکرے کی زیرقیاد ت پارٹی کو ”بہتر قسمت“ کی حکومت کی تشکیل کے لئے مبارکباد دی‘ اگر وہ وہ چاہتے ہیں کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں
۔بی جے پی اور سینا کے درمیان میں الائنس قائم ہوا تھا او ردنوں نے ساتھ ملکر الیکشن بھیلڑا مگر حکومت کی تشکیل کو لے کر دونوں کے درمیان علیحدگی پیش ائی اور سینا نے چیف منسٹر کی کرسی پر اپنا حق طلب کیاتھا۔
کانگریس کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) نے ممبئی میں اپنی قیادت کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہاکہ وہ کانگریس کے موقف کا انتظار کررہے ہیں۔
شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے این سی پی صدر شرد پوار سے ساوتھ ممبئی کی ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔تاج لینڈس میں چلی 40منٹوں تک کی میٹنگ میں دونوں قائدین نے مانا جارہاہے تشکیل حکومت پر بات کی ہے۔
قبل ازیں دن میں سینا نے مرکزی کابینہ سے اپنے واحد منسٹر کوبھی ہٹالیا تھا۔
مذکورہ منسٹر اروند ساونت نے کہاکہ میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ میں کابینہ میں اب بھی برقرار رہوں۔ سینا نے 56‘ کانگریس نے 44اور این سی پی نے ریاستی الیکشن میں 54سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔
ایک پارٹی یا پھر الائنس کے لئے288اراکین کے ایوان میں 145سیٹو ں کی اکثریت درکار ہوتی ہے