حیدرآباد۔بابری مسجد پر احتجاج کی وجہہ سے غداری کا مقدمہ

,

   

ہما اصلاحی‘ شبستا اور دیگر نے بابری مسجد کے لئے اجالے شاہ عید گاہ پر قنوت نازلہ کا اہتمام کیاتھا

حیدرآباد۔مختلف دفعات کے تحت مذکورہ سعید آباد پولیس نے مولانا عبدالعلیم اصلاحی کی دوبیٹیوں اور دیگر خواتین کے خلاف جمعرات کے روز سعید آباد کی عید گاہ اجالے شاہؒ میں بابری مسجد کیلئے قنوت نازلہ کا اہتمام کرنے پر غداری کا ایک مقدمہ درج کیاہے۔

 

YouTube video

پولیس نے ظلِ ہماعرف ہما اصلاحی‘ اور شبستا دونوں جو مولانا عبدالعلیم اصلاحی کی دختران اور سعید آباد کے جیون یا ر جنگ کالونی کے ساکنان ہیں اور دیگر کے خلاف کریمنل کیس درج کرتے ہوئے ملک سے غداری کے علاوہ دوگرہوں کے درمیان میں ہم آہنگی کو متاثر کرنے‘

مذہبی خطوط پردوطبقات کے درمیان میں نفرت کو بڑھاوا دینے‘ کسی کے عبادت کے مقام کی توہین کرنے کے دفعات درج کئے ہیں۔

شکایت کردہ سب انسپکٹر دین دیال سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ خواتین سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر دعائیہ اجتماع کی غرض سے جمع ہوئے تھے۔۔

نماز کے بعد محترمہ اصلاحی نے بھڑکاؤ نعرے لگائے۔

بعدازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایودھیاتنازعہ کے متعلق عدالت عظمیٰ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شکایت کردہ نے اپنے بیان میں کہاکہ جمع بھیڑ کے ہاتھوں میں ”اشتعال انگیز“ نعروں پر مشتمل پلے کارڈس تھے۔ اس میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ فیصلے کے خلاف اپنی آواز کو بلند کریں۔