حیدرآباد۔ بھاری بارش کی وجہہ سے 100 سے زائد تالاب بری طرح تباہ۔ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔شہر اور اس کے مضافات کے 192سے زائد تالابوں میں سے پچھلے ماہ ہوئی بھاری بارش وجہہ سے ایک سو سے زائد تالابوں کونقصان ہوا ہے

آبپاشی اور سی اے ڈی محکمہ کی رپورٹ

آبپاشی اور سی اے ڈی محکمہ
نے شہر میں ہوئی موسلادھار بارشکے بعد آبی ذخائرمیں آنے والی تبدیلیوں کاجائزہ لینے کے بعد ایک رپورٹ تیارکی ہے۔

رپورٹ کے بموجب 185تالاب جی ایچ ایم سی علاقے میں ہیں جبکہ 10ایچ ایم ڈی اے علاقوں میں آتے ہیں۔

YouTube video

اس رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت ایمرجنسی تعمیر کے لئے984.5کروڑ اور مستقل کاموں کیلئے 3164لاکھ کی اجرائی عمل میں لائے۔ ان تالابوں کو ہونیوالے نقصانات ”شدید“ سے ”جزوی“ ہیں۔

چھ تالاب جس میں میر پیٹ کا پیدا چیرو‘ پوپالا گوڑہ کے باگیرتا اماں چیرو‘ میاں پور کاکوتھا کونتا‘ گگن پہاڑ کامامیڈلا کنتا‘ شاہ حاتم تالاب اور اننتھا گنی کنتا شیخ پیٹ شدید طور پرمتاثرہوئے ہیں

اور 14آبی ذخائر میں خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جس میں برہمن چیرو‘ اپا چیرو‘ پیلا چیرو‘ مامیڈلا کنتا‘ ایراکنتااور گروم چیرو کے نام شامل ہیں

جی ایچ ایم سی حدود کے تالاب
جی ایچ ایم سی حدود میں 185تالاب ہیں جس میں 20تالاب راجندر نگر سرکل میں ہیں۔میر عالم تالاب‘ پتھی کنتا‘ برہمن کنتا‘ برہمن چیرو‘ مامیڈلا کنتا‘ مارشابائی کنتا‘ نور محمد کنتا‘ سلیمان چیرو‘ بلبل کنتا‘ ایراکنتا‘ پالی چیرو‘ بم رکنداولا‘

این ائی آر ڈی جھیل‘ این آر ائی ڈی آرٹی پی ون جھیل‘ این آئی آرڈی آرٹی پی 2جھیل‘ تالا کنٹا‘ مکا چیرو‘ ملو گارڈ جھیل‘ اپا چیروکے نام شامل ہیں