حیدرآباد۔ بی جے پی لیڈران کو گھر وں میں محروس کردیاگیا

,

   

حیدرآباد۔منگل کے روز سدی پیٹ میں پیش ائے واقعہ کے پیش نظر چیف منسٹر کی سرکاری قیام گاہ پر احتجاجی منصوبہ بنانے والے بی جے پی لیڈران کو حیدرآباد پولیس نے گھروں میں ہی قیدکرلیاہے

گھرمیں قید
بی جے پی لیڈران کی جانب سے ”پرگتی بھون“ کے گھیراؤ کی جانکاری ملنے کے ساتھ ہی پولیس نے بی جے پی کی نائب صدر ڈی کے ارونا‘ ایم ایل سی رام چند راؤ‘ پارٹی کے واحد رکن اسمبلی راجہ سنگھ‘ موتکو پلی نرسنگ راؤ اور دیگر کو گھروں میں محروس کردیا تھا۔

ارونا کو گھر سے باہر نکلنے سے روکنے کے لئے پولیس جوانوں کو ان کے گھرپر تعینات کردیاگیاتھا۔

انہوں نے پولیس کو بتایاکہ وہ دباک اسمبلی حلقہ میں 3نومبر کے روز ہونے والے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے لئے جارہی ہیں۔ رام چندر راؤ نے گھرمیں محروسی کو غیرجمہوری قراردیا اور کہاکہ گھر میں انہیں قید کرنا ایک غیرجمہوری اقدام ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی قائدین کو اس بات کی آزادی ہے کہ وہ سدی پیٹ واقعہ کے متعلق شکایت کے لئے گورنر اور چیف الکٹورل افیسر سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) حکومت کو دوباک میں بی جے پی کی جیت کی توقعات سے گھبراہٹ ہورہی ہے اور انہوں نے پارٹی امیدوار ایم راگھونند ن راؤ کے رشتہ دار کے گھر سے پیسے ملنے کی کہانی کو روبعمل لایاہے۔

سدی پیٹ تحصلید دار اور ایکزیکٹیو مجسٹریٹ نے پولیس کے ہمراہ بی جے پی امید وار کے رشتہ دار کے گھر سے 18.67لاکھ روپئے ضبط کئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راگھو نندن راؤ کے کچھ حامیوں نے پولیس اور ریونیوعہدیداروں پر حملہ کیااور رقم کا کچھ حصہ چھین کرلے گئے۔

ٹاؤن میں کشیدگی
اس واقعہ سے ٹاؤن میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیاہے۔ پولیس نے سدی پیٹ میں داخل ہونے سے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کو روک دیا اور انہیں زبردستی کریم نگر جانے کے لئے مجبور کیا ہے۔

بی جے پی کے کچھ لیڈران کو بھی حراست میں لے لیاہے۔ مرکزی مملکتی وزیربرائے ہوم جی کشن ریڈی پیر کی رات فوری ٹاؤٹ پہنچے اور رقم کی ضبطی کے دوران زخمی ہونے والے بی جے پی لیڈر سے ملاقات بھی کی ہے۔

انہوں نے الزام لگایاکہ ضمنی الیکشن میں بی جے پی کی متوقع جیت سے ٹی آر ایس گھبرائی ہوئی ہے۔ درایں اثناء کریم نگر کے اپنے دفتر میں بنڈی سنجے اپنے احتجاجی مظاہرے کو جاری رکھا اور سدی پیٹ پولیس کمشنر جوائیل ڈیوس کے خلاف کاروائی کی مطالبہ کیاہے۔

مذکورہ بی جے پی ایم پی نے الزام لگاحیاکہ پولیس عہدیدار نے تھوڑی بہت بھی رعایت نہیں برتی اور ٹاؤن میں جانے کی کوشش کے دوران ان کے ساتھ بدسلوکی کی ہے

کریم نگر ایم کا مطالبہ
مذکورہ کریم نگر ایم پی نے پولیس کمشنر کی برطرفی اور ان کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

بی جے پی ذرائع نے کہاکہ بنڈی سنجے نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے بات کی اور سدی پیٹ کے واقعہ سے انہیں واقف کروایاہے