حیدرآباد ، رنگاریڈی اور محبوب نگر ٹیچرس ایم ایل سی نشست کے الیکشن کی تیاریاں

   

حیدرآباد ۔23 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کے بعد سیاسی پارٹیاں ایک اور الیکشن کی تیاری میں مصروف ہوچکی ہیں۔ حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور محبوب نگر اضلاع پر مشتمل ٹیچرس ایم ایل سی نشست کے لئے ٹی آر ایس ، بی جے پی اور کانگریس نے اپنی حامی ٹیچرس تنظیموں کو متحرک کردیا ہے۔ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ ہفتہ ٹیچرس حلقہ کے انتخابات کا اعلامیہ جاری کرے گا جبکہ الیکشن فروری میں ہوسکتا ہے۔ ٹیچرس کی تائید سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ، لہذا تینوں اہم پارٹیوں کیلئے یہ نشست اہمیت کی حامل ہے۔ الیکشن کمیشن نے ٹیچرس حلقہ کی فہرست رائے دہندگان کی تیاری کا کام شروع کیا ہے اور ٹیچرس کو ناموں کی شمولیت کی مہلت دی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ الیکشن کے مقابلہ اس مرتبہ رائے دہندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ تین سال سے زائد عرصہ کا تجربہ رکھنے والے اور آٹھویں جماعت کو تعلیم دینے والے خانگی اسکولوں کے اساتذہ کو بھی ووٹر لسٹ میں شمولیت کا اہل قرار دیا ہے۔ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کیلئے ٹیچرس کی تنظیموں نے باقاعدہ مہم چلائی ہے۔ خانگی اسکولوں کے ٹیچرس کو رائے دہی کے حق دیئے جانے سے یہ مقابلہ دلچسپ نوعیت اختیار کرچکا ہے ۔ ٹیچرس کی تنظیمیں اگرچہ دیرینہ مطالبات کی عدم یکسوئی کے باعث حکومت سے ناراض ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ یہ ناراضگی کانگریس اور بی جے پی میں کس کو فائدہ پہنچائے گی۔ ر