حیدرآباد سے مقابلے کا راہول گاندھی کو اسد الدین اویسی کا چیالنج

,

   

اویسی نے کہاکہ وائناڈ بھی راہول گاندھی ہار جائیں گے
حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے کانگریس لیڈر اور وائناڈ ایم پی کو حیدرآباد سے مقابلہ کرنے کا چیالنج کیاہے۔

راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وائناڈ بھی وہ ہار جائیں گے۔جب راہول گاندھی کے بیان جس میں انہوں نے کہاکہ وہ تلنگانہ ٹی آر ایس‘ بی جے پی او رانہیں چیالنج کرنے کے لئے ائے ہیں کے معتلق پوچھاگیاتو اویسی نے کہاکہ ”میں یہ کہوں گا کہ تم وائناڈ بھی ہارجاؤ گے‘اؤ اور حیدرآباد سے مقابلہ کرو۔ اپنی قسمت آزماؤ‘ آپ میدک بھی قسمت آزماسکتے ہیں“۔

YouTube video

اگلے سال ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تلنگانہ میں ریتھو سنگرشن سبھا کے عنوان پر پارٹی کی انتخابی مہم کاآغاز جمعہ کے روز راہول گاندھی نے کیاتھا۔

راہول گاندھی 6-7مئی کے روز تلنگانہ کے دوروزہ دورے پر تھے


کانگریس نے ورنگل اعلامیہ کا اعلان کیا
جمعہ کے روز ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے راہول گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے ”ورنگل اعلامیہ‘‘ کا اعلان کیاجس میں زراعی مصنوعات کے لئے ایم ایس پی بھی شامل ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر اے ریونت ریڈی نے اعلامیہ کے نو نکات پڑھ کر سنائے۔

کانگریس نے وعدہ کیاہے کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو ایک وقت میں 2لاکھ تک کے زراعی قرض وہ معاف کرے گی۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ریاست میں ’اندراماں ریتھو بھروسہ‘ اسکیم شروع کی جائے گی جس کے ذریعہ ذاتی اراضی والے کسانوں اور کرایہ دارکسانوں دونوں کو 15000روپئے فی ایکڑ اسرمایہ کاری ہر سال فراہم کی جائے گی۔