حیدرآباد: جرنلسٹ کالونی جوبلی ہلزمیں خواتین کے باتھ روم میں ان کے نہاتے وقت جھانکنے پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ہنس انڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمین کی شناخت 40جنگیا اور 30سالہ منجوناتھ ہیں۔ جنگیا اپولو ہاسپٹل کے قریب ایک حجام کی دکان چلاتا ہے۔ وہ اپنے کام کرنے والے منجوناتھ کے ساتھ پڑوس کے گھروں کے واش روموں میں خواتین کو نہاتے وقت جھانک کر دیکھا کرتے تھے۔
ایک عور ت کی شکایت پر پولیس نے ان دونوں کو اتوار کے روز گرفتار کرلیا۔ شی ٹیم نے انک کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا۔