حیدرآباد میں پٹرول کی قیمتیں 90روپئے کا نشانہ پار کرسکتی ہیں

,

   

حیدرآباد۔ حالانکہ پچھلے دو دنوں سے حیدرآباد میں پٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے‘ تلنگانہ ٹوڈے کی رپورٹ کے بموجب شہری پٹرولیم ڈیلرس کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول کی قیمتیں 90روپئے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہیں تو اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔

مذکورہ قیمتوں میں 8ڈسمبر2020سے 5جنوری 2021تک کوئی تبدیلی نہیں ائی ہے اور 6جنوری کے بعد سے قیمتوں میں دھیرے دھیرے اضافہ ہونے لگاتھا۔

جنوری 5سے 14کے درمیان پٹرول کی قیمتوں میں 1.05فی لیٹر حیدرآباد میں اضافہ ہوا ہے۔فی لیٹر پٹرول جنوری 5کے روز 87.06سے14جنوری 88.11کا اضافہ ہوا ہے۔پٹرولیم ڈیلرس کا یہ قیاس ہے پٹرول کی قیمتیں حیدرآباد میں اس وقت تک بڑھتی رہیں گے جب تک حکومت ایکسائز ڈیوٹی میں کمی نہیں لاتی ہے۔

ائیل کمپنیوں کے ایکزیکٹیو کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے دنوں میں بڑھ سکتی ہیں کیونکہ او ایم سیز کو اٹوایندھن کی فروخت سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے عالمی پیشرفت کے مطابق خوردہ کمپنیوں میں توازن برقرار رکھنا ہے۔

ایسا کہاجارہا ہے کہ سعودی عربیہ کے فیصلے کی وجہہ سے یہ ابتدائی اضافہ ہوتا جارہا ہے جوتیل کی قیمتوں میں توازن کی برقرار کے لئے ہے جو یکطرفہ پیدوار کی صورت میں وبائی اثر کے سبب سپلائی کی مارکٹ میں مانگ کی کمی کے پیش نظر پیدا ہوئی ہے