حیدرآباد میں 28 مارچ کو ڈاک عدالت

   

حیدرآباد 14 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ پوسٹل محکمہ سے 28 مارچ کو ڈاک عدالت کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پوسٹل خدمات سے متعلق شکایات کی یکسوئی کی جائے گی۔ پوسٹ ماسٹر جنرل ہیڈکوارٹر ریجن میں عوامی شکایات کی ورچول سماعت کی جائیگی۔ حیدرآباد ، رنگاریڈی، ملکاجگیری، سنگاریڈی، میدک و سدی پیٹ کے افراد 24 مارچ تک شکایات پیش کرسکتے ہیں۔ اسٹاف سے متعلق اُمور عدالتی مقدمات اور سرویس میاٹرس کی سماعت نہیں ہو گی۔ عوام اپنی شکایات آر ستیہ نارائنا اسسٹنٹ ڈائرکٹر 2 دفتر پوسٹ ماسٹر جنرل کو تحریری طور پر روانہ کرسکتے ہیں اور لفافے پر ’ریجنل لیول لوک عدالت‘ تحریر ہونا چاہئے۔ درخواست گذاروں کو اپنا موبائیل نمبر، ای میل آئی ڈی اور مکمل پتہ تحریر کرنا ہوگا تاکہ اُنھیں ورچول لوک عدالت میں شرکت کیلئے لنک روانہ کیا جاسکے۔ 1