حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں 5 جی خدمات کا آغاز

   

نئی دہلی:وزیر اعظم مودی نے آج 5G سرویس کا آغاز کیا۔پہلے مرحلے کے تحت حیدرآباد کے علاوہ احمد آباد‘ جام نگر‘ کولکتہ‘ اور چینائی جیسے 13 شہروں میں یہ خدمات دستیاب رہے گی، کچھ وقت کے بعد اسے ملک کے تمام شہروں تک وسعت دی جائے گی۔ حال ہی میں 5 جی اسپٹکرم کی نیلامی کا عمل کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔ مکیش امبانی کی قیادت میں جیو میں 88 ہزار 78 کروڑ کی لاگت سے اسپکٹرم حاصل کیا۔ سنیل متل کی قیادت میں ایرٹیل نے 43 ہزار 84 کروڑ‘ ووڈا ‘ ائیڈیا نے 18 ہزار 799 کروڑ میں اسپکٹرم خریدے۔