خاتون ریسلر ریتو پھوگٹ کی شادی

   

نئی دہلی: خاتون ریسلر اور ایم ایم اے فائٹر ریتو پھوگٹ نے اپنے منگیتر سچن سنگھ سے شادی کرلی۔ میڈیا کے مطابق ریتو پھوگٹ نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی شیئر کیں جس کے بعد انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ریتو پھوگٹ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شادی کا دن میرے لیے بہت ہی خاص تھا، میڈیا کے مطابق ریتو پھوگٹ کی دیگر 2 بہنیں بھی ریسلر ہیں۔