حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : خاتون نے آر ٹی سی ڈرائیور کی پٹائی کردی جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوگیا ۔ آر ٹی سی ڈرائیور کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب یہ واقعہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کا ہے ۔ نرسا راؤ پیٹ کے سرکل انسپکٹر جانکی رامیا نے بتایا کہ ودیا دھر پورم ڈپو کی 5 نمبر بس کالیشور راؤ مارکٹ سے آٹو نگر جارہی تھی ۔ کرشنا لنکا علاقہ سے تعلق رکھنے والی کے نندنی اپنی اسکوٹی پر ون وے رانگ روٹ میں کے ایل یونیورسٹی جنکشن کے پاس بس کے روبرو آگئی ۔ ڈرائیور موسلیا نے اچانک بس کو بریک لگادیا جس سے حادثہ ٹل گیا ۔ آر ٹی سی ڈرائیور کے اس رویے پر نندنی برہم ہوگئی اور بس میں چڑھ کر ڈرائیور کے ساتھ گالی گلوج کرتے ہوئے حملہ کردیا ۔ بس میں موجود دوسری خاتون نے اپنے فون سے اس کی ویڈیو گرافی کی جو سوشیل میڈیا میں وائرل ہوگئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی فوری پولیس وہاں پہونچ گئی اور نندنی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ویڈیو کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ن