خادم الحجاج کے لیے درخواست دینے کل آخری تاریخ

Mr.S.A. Shukoor, Special Officer of Haj Committee, Mr.Irfan Shareef, Assistant Executive Officer, Telangana State Haj committee inaugurates Haj 2019 Qurrah or draw at Haj House in Nampally in Hyderabad on Saturday. Pic: Style photo service.

ہر دو سو عازمین کیلئے ایک خادم الحجاج کا انتخاب ، محمد مسیح اللہ خاں اور پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے حج 2019 کے لیے مملکت سعودی عربیہ میں حجاج کرام کے قیام کے دوران ان کی مدد و رہنمائی کے مقصد سے خادم الحجاج کی تعیناتی کے لیے اہل سرکاری ملازمین سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں جس کے لیے 14 جنوری 2019 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خاں اور اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آن لائن درخواست کی اوریجنل ہارڈ کاپی تمام ضروری منسلکات کے ساتھ 14 جنوری 2019 تک ہر حال میں دفتر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ، واقع حج ہاوز نامپلی حیدرآباد میں پہنچ جانی چاہئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی 2019 کو مرد یا خاتون امیدواروں کی عمر 25 تا 58 سال کے درمیان ہونی چاہئے اور انہوں نے حج یا عمرہ ادا کرلیا ہو اور ان کو حج امور سے گہری واقفیت ہونی چاہئے ۔ ان کے پاس 14 جنوری 2019 یا اس سے قبل جاری کردہ انٹرنیشنل پاسپورٹس بھی موجود رہنا چاہئے جو 31 جنوری 2020 تک کارکرد ہونا چاہئے ۔ اس ہر دو سو عازمین حج کے لیے ایک خادم الحجاج کو منتخب کیا جائے گا اور ہر فلائیٹ میں ایک خادم الحجاج روانہ کیا جاسکے تاکہ وہ سفر مناسک حج اور سعودی عرب میں قیام کے دوران وقت ضرورت عازمین حج کی مدد و رہنمائی انجام دے سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی شعبہ کے اداروں ، دستوری اداروں کے ملازمین ، پولیس ملازمین و ہوم گارڈز ، محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کے ملازمین درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ تاہم ان کی تعیناتی مرکزی حج کمیٹی کی منظوری کے تابع ہوگی ۔ اگر کسی نے ایک مرتبہ بحیثیت خادم الحجاج خدمات انجام دی ہوں اور اس کے خلاف قونصل جنرل جدہ کے نامواقف ریمارکس ہوں تو وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوگا ۔ درخواست فارم اور تفصیلات تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی ویب سائٹ
telanganastatehajcommittee.com
کے علاوہ مرکزی حج کمیٹی کی ویب سائٹ
hajcommittee.gov.in
پر دستیاب ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT