خان لطیف خان بلڈنگ نامپلی میں بھیانک آتشزدگی، تاحال کوئی جانی نقصان نہ ہونے اطلاع 

خان لطیف خان بلڈنگ نامپلی میں بھیانک آتشزدگی، تاحال کوئی جانی نقصان نہ ہونے اطلاع
حیدرآباد : شہر میں آج دوپہر کے وقت خان لطیف خان بلڈنگ کے ۶؍ ویں منزل پر زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس اور فائر سیفٹی کے عہدیدار موقع حادثہ پر پہنچ گئے ۔

اس بھیانک آگ پر قابو پانے کیلئے کم از کم ۸؍ فائر انجنس کوشش کررہے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ چوتھی منز ل پرووڈا فون دفتر بھی آگ کی لپیٹ میں ہے ۔

پولیس کے مطابق تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ کتنے لوگ اندر پھنسے ہیں اس کا صحیح علم نہیں ہے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اہم وجہ شارٹ سرکٹ سمجھا جارہا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

TOPPOPULARRECENT