خریدی مراکز پر ہی کپاس فروخت کریں

   

رکن اسمبلی پداپلی منوہر ریڈی کا کسانوں کو مشورہ

پداپلی /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پداپلی ایم ایل اے داسری منوہر ریڈی نے کہا کہ ضلع کے کسانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی کپاس حکومت کے زیر انتظام خریداری مراکز پر فروخت کریں۔ آج بروز جمعہ ِنمّاناپلی میں واقع مہا لکشمی جننگ مل میں سی سی آئی کے ذریعہ قائم روئی خریدنے والے مرکز کا افتتاح کیا جو پداپلی زرعی مارکیٹ کے ماتحت ہے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حکومت سی سی آئی کے ذریعہ خریداری مراکز قائم کر رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کو اپنی کپاس سستے داموں میں فروخت کرنے سے روکا جاسکے ۔کاشتکار کاشت کی ہوئی روئی میں 8 سے 12 فیصد تک نمی برقرار رکھتے ہوئے براہ راست حکومت کے تحت متعارف کردہ خریداری مراکز کو لے جائیں۔مزید انھوں نے کہا کہ 12 فیصد نمی کے ساتھ لائی گئی روئی کو مکمل طور پر حکومت امدادی رقم اداکرتے ہوئے خریدے گی۔ 8 فیصد نمی والی روئی پر -/5555 روپے فی کنٹل امدادی رقم کسانوں کو مہیا کی جائے گی۔ایم ایل اے نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ روئی کی نمی کی مقدار اور سی سی آئی کے خریداری مراکزپر مہیا کی جانے والی امدادی رقم سے متعلق کسانوں میں شعور بیدار کریں اور انھیں کپاس کے فروخت میں نقصان سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کری۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مارکیٹنگ آفیسر پروین ریڈی ، مارکیٹنگ سیکرٹری انیل بابو ، سی سی آئی آفیسر بھرت ، کسان اور جننگ ملز منیجر موجود تھے۔