خواتین کے گلے سے طلائی چین اُڑالینے والا عادی رہزن گرفتار

حیدرآباد۔/8 جنوری،( سیاست نیوز) راہ چلتی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین اُڑالینے والے ایک عادی رہزن کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ جی مدن موہن ساکن گاندھی نگر کاپرا عادی رہزن ہے اور اس نے علاقہ اوپل، نریڈ میٹ، کشائی گوڑہ اور جواہر نگر علاقوں میں موٹر سیکل پر سوار ہوکر راہ چلتی خواتین کے گلے سے کئی طلائی چین اور منگل سوتر اُڑالئے تھے۔ مسٹر بھاگوت نے کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے پولیس نے 21.6 تولے مسروقہ طلائی زیورات جس کی مالیت 6 لاکھ 50ہزار بتائی جاتی ہے برآمد کرلی۔

TOPPOPULARRECENT