خواجہ سراؤں کی جبراًوصولی کی لعنت کو ختم کرنے خصوصی مہم شروع کرنے پولیس عہدیداروں کو ہدایت : ڈی جی پی

   

حیدرآباد 6 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں خواجہ سراؤں کے گروہوں کی بڑھتی شکایات کے ساتھ گھریلو تقاریب اور دیگر مواقع پر جبری وصولی نے عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ ڈی جی پی سی وی آنند نے کہاکہ وہ تمام کمشنرس کو ہدایت دیں گے کہ وہ اس لعنت کو روکنے کے لئے خصوصی مہم شروع کریں۔ سی وی آنند نے کہاکہ میں خواجہ سراؤں کے خلاف یہ شکایات دیر سے دیکھ رہا ہوں۔ درحقیقت سی پی حیدرآباد کے طور پر ہم نے بھیک مانگنے کے ریاکٹ اور ٹی جی کے ذریعہ بھتہ خوری کی لعنت پر قابو پانے کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی تھی۔ جب ایسی ہی شکایات میں اضافہ ہوا تھا، میں یقینی طور پر تمام سی پیز کو ایک بار پھر اس خصوصی مہم کو شروع کرنے کی ہدایت دوں گا۔ سی وی آنند نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے اُنھیں مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت نے ٹی جیز کو ٹریفک اسسٹنٹ کے طور پر اور حیڈرا میں بھی شامل کرکے زندگی کے مرکزی دھارے میں آنے کی ترغیب دی ہے جہاں اُنھوں نے بغیر کسی شکایت کے بہت اچھا کام کیا ہے۔(ش؍V)