خودمختار مدھیہ پردیش کی تعمیر کے لئے ہم پرعزم ہیں:شیوراج

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج خود مختار مدھیہ پردیش کے سلسلے میں ایک میٹنگ بلائی جو ولبھ بھون میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوئی۔ اس میں وزیراعلی مسٹر چوہان نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔ مسٹرچوہان نے کہا کہ خود مختار ہندوستان کیلئے خودمختار مدھیہ پردیش کی تعمیر کیلئے ہم پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عزم کے حصول تک ہماری لامتناہی کوششیں جاری رہیں گی۔